واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے سرجن نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے افریقا میں پہلی بار کامیابی سے روبوٹک سرجری انجام دی، جسے طبی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگولا میں ایک کینسر کے مریض کی حالت بہتر ہورہی ہے۔مریض براعظم افریقا میں کی جانے والی پہلی روبوٹک سرجری کے بعد خیریت سے ہے، جو ایک امریکی سرجن نے دور سے انجام دی۔14 جون کو کی جانے والی یہ سرجری دنیا کی پہلی سرجری قرار دی گئی ہے جو اتنے طویل فاصلے سے انجام دی گئی، جس میں پروسٹیٹ کو جزوی یا مکمل طور پر نکالا گیا۔یہ سرجری گلوبل روبوٹکس انسٹیٹیوٹ کے میڈیکل ڈائریکٹر ویپل پٹیل نے کامیابی سے انجام دی۔