ابوظہبی(آئی این پی )امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہو گیا ۔ابوظہبی میں اماراتی وزارت دفاع میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور دفاع محمد المزروعی اور امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے معاہدے پر دستخط کیے۔امارات امریکا پارٹنر شپ پروگرام میں فضائی و میزائل دفاع بھی شامل ہے، اس کے علاوہ سائبر سکیورٹی، آفات سے نمٹنے اور آپریشنل پلاننگ کو فروغ دینا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔