، یو اے ای کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت سپلائی کی منظوری مل گئی‘سٹاک ایکسچینج کوآگاہ کردیاگیا
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان سے پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت سپلائی کا اہم معاہدہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اطلاع دے دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا، دی آرگینک میٹ کمپنی کو منظور شدہ سپلائر ہونے کا اعزاز مل گیا۔اس معاہدے کو پاکستانی کمپنی کی تاریخی کامیابی قرار دیا جارہا ہے، یو اے ای کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت سپلائی کی منظوری مل گئی ہے