شادی کو ایک سال مکمل، داماد سے آج تک نہیں ملی:سحر مرزا کی والدہ کا انکشاف

شادی کو ایک سال مکمل، داماد سے آج تک نہیں ملی:سحر مرزا کی والدہ کا انکشاف

مشہور ٹک ٹاکر اور مواد تخلیق کرنے والی سحر مرزا کی والدہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں حیران کن انکشاف کیا کہ وہ آج تک اپنی بیٹی کے داماد سے نہیں ملیں، حالانکہ سحر مرزا کی شادی کا فیصلہ پورے خاندان نے مل کر کیا تھا۔

سحر مرزا، علشبہ انجم، اور جنت مرزا گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی والدہ اور خالہ بھی موجود تھیں۔ ایک سوال کے جواب میں سحر مرزا کی والدہ نے کہا کہ ان کی بیٹی کی شادی ان کے لئے پہلی تھی اور ان کے داماد کی فیملی پاکستان میں مقیم ہے۔انہوں نے بتایا کہ "ہمارا داماد بہت اچھا ہے، لیکن ہم آج تک اس سے مل نہیں پائے ہیں۔" سحر مرزا کی والدہ نے مزید کہا کہ ان کے داماد کے والدین نے رشتہ طے کیا تھا، لیکن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہ تو شادی میں شریک ہو سکے اور نہ ہی ملاقات ہو سکی۔شادی کی تمام تقریبات پاکستان میں دھوم دھام سے منعقد کی گئی تھیں، لیکن ان کے داماد کی غیر موجودگی میں یہ سب کچھ آن لائن کیا گیا تھا۔

سحر مرزا کے شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود شادی کے سلسلے میں تمام تقاریب کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئیں، جس کے بعد سحر مرزا اپنے شوہر کے ساتھ برطانیہ منتقل ہو گئیں۔سحر مرزا کی والدہ نے مزید کہا کہ جب ان کا داماد پاکستان آئیں گے، تو تمام شادی کی تقریبات دوبارہ دھوم دھام سے منعقد کی جائیں گی۔ سحر مرزا نے اپنے شوہر کے ساتھ گزشتہ سال فروری میں برطانیہ میں آن لائن نکاح کیا تھا اور اب وہ برطانیہ میں اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی ہیں۔سحر مرزا نے اس موقع پر بتایا کہ جب ان کا شوہر پاکستان آئیں گے، تو شادی کی بڑی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جو پہلے سے زیادہ شاندار اور دھوم دھام سے ہوں گی۔