شجر کاری،محکمہ جنگلات ہدف حاصل کرنے میں ناکام

 9 کروڑ کے بجائے 6 کروڑ 87 لاکھ  درخت لگ سکے،  رقم کا 42 فیصد استعمال
لاہور (خصوصی رپورٹ )انسان اور درختوں کا ساتھ انتہائی پرانا، درختوں کی کمی انسان  کیلئے مضر صحت ثابت ہوتی ہے ۔ عالمی معیار کے مطابق 25فیصد رقبہ پر جنگلات ہونے چاہئیں۔ا?ڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات درخت لگانے کے اہداف   حاصل نہیں کر سکا،  محکمہ جنگلات کی زمینوں پر غیر قانونی طور پر قابضین موجودہیں۔پچھلے سال کے دوران محکمہ جنگلات کا 9 کروڑ درخت لگانے کا ہدف تھا لیکن محکمہ 6 کروڑ 87 لاکھ   درخت لگا سکا۔ حکومت کی جانب سے درخت لگانے کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے،  رقم کا   42 فیصد استعمال کیا گیا۔پنجاب میں ترمیم شدہ فاریسٹ افینس رولز 2024 کا نفاذ کیا گیا،محکمہ جنگلات نے نئے رولز کے مطابق جرمانے4گنا بڑھا دئیے   ،ترمیم شدہ رولز  کے عملی نفاذ سے جنگلات کا نقصان کم ہو سکے گا۔