مساجد،درباروں اور بھٹوں کے گرد ’’گرین زون ‘‘ بنائے جائیں گے‘ 12ہزار مقامات منتخب کرلئے گئے
شجرکاری مہم کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر براہ راست نگرانی کیلئے خصوصی ڈیش بورڈ قائم
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر جنگلات کے عالمی دن پر صوبے بھر میں شجر کاری مہم کاآج سے ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق مساجد، درباروں اور بھٹوں کے گرد ’’گرین زون‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے 12 ہزار مقامات منتخب کر لئے گئے۔شجر کاری مہم میں پہلی بار ہر پودے کی جیو ٹیگنگ ہوگی۔ ’’لنگز آف لاہور‘‘ اور’’رنگ آف لاہور‘‘ کے تحت شہر میں خصوصی درخت اگاؤ مہم کا بھی آغازکیا جارہا ہے۔ مہم کا عنوان ’’درخت لگاؤ‘‘(ٹو پلانٹ اے ٹری) رکھا گیا ہے۔عوام میں پودے تقسیم کرنے کا بھی آغاز ہو گیا ۔سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آگاہی مہم کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔ تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز، تقریری مقابلے اور پینٹنگ کے مقابلے بھی ہوں گے اور نماز جمعہ کے خطبات میں دینی حوالوں سے شجرکاری کی مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ۔ شجرکاری مہم کے لئے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس کے دوران 15 ملین درخت لگانے کا ہدف مقررکر دیا گیا ہے