بوائز ہاسٹل نمبر 4 اور 14 میں غیرقانونی قا بضین کے کمروں سے اشیا ملیں، درجن اے سی اتار لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں پولیس اور انتظامیہ کے سرچ آپریشن کے دوران منشیات سمیت غیر قانونی طور پر اے سی لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے آپریشن میں بوائز ہاسٹل نمبر 4 اور 14 میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے منشیات،شراب کی بوتلیں آئس کی پڑیاں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا، کمروں سے پرتشدد واقعات میں استعمال ہونے والے ڈنڈے بھی برآمد ہوئے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل نمبر 1 میں لگے 1 درجن غیر قانونی اے سی بھی اتار دئیے۔ہاسٹل کی بجلی چوری کر کے غیر قانونی قابضین اے سی اور ہیٹرز چلاتے تھے۔ انتظامیہ نے ہاسٹلز میں صرف قانونی الاٹیز کے داخلے کے لئے ایس او پیز جاری کر دئیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے ہاسٹلز کے قانونی رہائشی طلبا صرف گیٹ نمبر 4 سے داخل ہوں گے، گیٹ پر ریکارڈ چیک کر کے داخلے کی اجازت دی جائے گی۔