لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن سے تنگ لائسنس ہولڈر زنے ٹھیکے پر لیے سکول چھوڑنا شروع کردیئے۔ این جی اوز اور افراد نے سکول واپس کردیئے۔ مزید 59سکولز کے لائسنس ہولڈرز نے سکول لینے سے انکار کردیا۔مذکورہ سکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔لائسنس ہولڈرز کیانکار پرطلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔تاحال محکمہ سکول ایجوکیشن نے بھی مذکورہ سکولوں کو واپس نہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سکولوں کے بچوں کو پڑھانے والا کوئی نہیں۔ لائسنس ہولڈرز نے لائسنس کی فیس بھی جمع نہیں کرائی۔