6 افراد جان کی بازی ہار گئے

 بزرگ کو دل کا دورہ پڑا،بیہوش ملنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی ،3 مقامات سے لاشیں بر آمد ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف واقعات کے دوران مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملت پارک چوک یتیم خانہ میں 60 سالہ بزرگ شہری حرکت قلب بند ہونے سے جان کی بازی ہار گیا، متوفی کی شناخت 60 سالہ بابر کے نام سے ہوئی ہے جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا۔سبزہ زار کے علاقہ سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والی 40 سالہ خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی ، شمالی چھائونی صدر گول چکر کے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، کاہنہ 5 نمبر سٹاپ کے قریب سے فٹ پاتھ کنارے سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی ۔ہنجروال، ملتان روڈ اورنج سٹیشن کے قریب راہگیر نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت 19 سالہ اسد کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا۔داتا دربار پناہ گاہ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی کی شناخت 40 سالہ ثقلین مسعود کے نام سے ہوئی جو سرائے عالمگیر کا رہائشی تھا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔