یورپ جانے کی کوشش: کشتیوں کے حادثات میں 335 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

جون 2023 سے اب تک 7 حادثات، یونان جاتے کشتی حادثے میں 226 پاکستانی سوار تھے، جن میں 207 جاں بحق ،19 زندہ بچ گئے 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر قانونی طریقے سے یورپی ممالک جانے کی کوشش میں کشتیوں کے حادثات میں 335 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے،ایف آئی اے دستاویزات کے مطابق جون 2023 سے اب تک 7 مہلک کشتی حادثات رپورٹ ہوئے۔جون 2023 میں یونان جاتے ہوئے کشتی حادثے میں 226 پاکستانی سوار تھے، جن میں 207 جاں بحق جبکہ 19 زندہ بچ گئے۔دسمبر 2024 میں یونان جاتے ہوئے ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 69 پاکستانی سوار تھے۔ اس حادثے میں 25 پاکستانی جاں بحق جبکہ 44 کو زندہ بچا لیا گیا۔جنوری 2025 میں مراکش کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے میں 70 پاکستانی سوار تھے، فروری 2025 میں لیبیا میں کشتی حادثے میں 40 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی، جن میں 23 جاں بحق جبکہ 13 زندہ بچ گئے۔ایف آئی اے دستاویزات کے مطابق 2025 اور 2026 کے دوران لیبیا سے ڈنکی لگاتے ہوئے کشتی ڈوبنے کے 4 بڑے حادثات رپورٹ ہوئے