خاتون سوشل میڈیا ریِل بناتے جان کی بازی ہار گئی

 نئی دہلی (آئی ا ین پی ) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بندا میں ایک 27 سالہ خاتون سوشل میڈیا  ریِل بناتے ہوئے حادثاتی طور پر جان کی بازی ہار گئی۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس اور اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہمتوفیہ موہنی اپنے گھر میں موبائل فون پر ایک ریِل شوٹ کر رہی تھی، جس میں وہ پھانسی کے منظر کی عکس بندی کر رہی تھی۔ اس مقصد کے لئے  اس نے گلے میں پھندا ڈالا اور ایک اسٹول پر کھڑی ہو گئی، تاہم اچانک توازن بگڑنے یا پھسلنے کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہو گئی اور پھندا کس گیا، جس سے وہ چند ہی لمحوں میں دم توڑ گئی۔  حادثے کا انکشاف اس وقت ہوا جب موہنی کی 4 سالہ بیٹی کمرے میں داخل ہوئی