ویب ڈیسک: میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی
نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے آپریشن کی بدترین حالت کا انکشاف ہوا جب میانوالی سے لاہور آنے والی میانوالی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کوچ کا بفلر دوران سفر ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے ٹرین ایک بڑے حادثے سے بچ گئی۔ذرائع کے مطابق کوچ 12353 کا بفلر کندیاں اسٹیشن کے قریب ٹوٹا، اور جب واقعہ کا پتا چلا تو کوچ کو فوری طور پر ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔ یہ واقعہ رات دیر سے پیش آیا۔