تونسہ:سرکاری سکول سے 43ہزار سے زائد کتابیں چوری

رواں سال کے نصاب کی کتابیں تونسہ کی سرکاری سکولوں میں اسی ماہ تقسیم کرنا تھیں،مقدمہ درج
لاہور(آئی این پی ) صوبہ پنجاب کے ضلع تونسہ میں سرکاری سکول میں قائم گودام سے 43ہزار سے زائد سرکاری کتابیں چوری کر لی گئیں۔تونسہ پولیس تھانہ سٹی میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جس کے مطابق تونسہ کے بوائز ہائی سکول میں قائم ویئر ہائوس سے 43ہزار665 کتابیں چوری کر لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق سرکاری کتابیں چوری ہونے پرسکول کے چوکیدار اور گودام کے ذمے داروں سمیت 7افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق رواں سال کے نصاب کی کتابیں تونسہ کی سرکاری سکولوں میں اسی ماہ میں تقسیم کرنا تھیں۔