کراچی(آئی این پی )سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، ایک مرتبہ پھر عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ملکی صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3700روپے مہنگا ہو گیا ،جس سے سونے کی قیمت بڑھ کر 5لاکھ 43ہزار 262روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونا 3172روپے مہنگا ہونے سے قیمت 4لاکھ 65ہزار759روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا37ڈالر فی اونس بڑھ کر 5205ڈالر کا ہو گیا۔