اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ منفرد گاڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس کی جھلک نے صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔تاہم، یہ گاڑی اصل ٹیسلا سائبر ٹرک نہیں بل کہ گوجرانوالہ کے ایک ہنر مند انجنیئر ولی محمد کی تخلیق ہے۔ولی محمد نے اپنی ورکشاپ میں یہ گاڑی تیار کی ہے، جس پر تقریبا 30 لاکھ روپے لاگت آئی۔ گاڑی کو اس قدر مہارت سے ماڈیفائی کیا گیا ہے کہ پہلی نظر میں بالکل اصل سائبر ٹرک دکھائی دیتا ہے اور فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔