پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ 5 ملزم گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کے نواحی گا ئوں بستی شیخاں 112 بارہ ایل میں پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر فائرنگ، جوڑا محفوظ رہا، 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔عامر حسین اور کبریٰ بی بی کے پسند کی شادی کرنے کا کبریٰ کے کزن و دیگر رشتہ داروں کو شدید رنج تھا۔ اسی بنا پر محمد عامر، اسد، حسن، سانول، محمد بوٹا، عرفان حیدر عرف گلاب اور تین نامعلوم ساتھیوں نے احاطہ مویشیاں میں کام کرنے والے جوڑے پرشدید فائرنگ کردی۔ دیہاتیوں نے ون فائیو پر پولیس کو کال کردی۔ پولیس کی آمد پر ملزمان موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے 9حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔