بچے اپنے والدین اور اساتذہ کے نام پر درخت لگائیں:مریم نواز

 موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے  شجرکاری ناگزیر ‘درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں
جنگلات کا وجود ماحول، معیشت اور شہریوں کے لئے لائف لائن ہے:جنگلات کے عالمی دن پر پیغام 
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لئے پرعزم ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ درخت ضرور لگائیں، چاہے اس کے سائے میں بیٹھنے کی توقع ہو نہ ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جنگلات کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ بچے اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام پر درخت لگائیں۔جنگلات کا وجود ماحول، معیشت اور شہریوں کے لئے لائف لائن ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے شجرکاری ناگزیر  ہیں۔درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی یوم جنگلا ت پرصوبے بھر میں 15لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ موسم بہار شجرکاری مہم کے دوران مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ مہم کے تحت 44لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔’’گرین پاکستان‘‘ پروگرام کے تحت 34لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے