لاہور (آئی این پی )نجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تنخواہ اور مراعات میں کم کردی۔نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تنخواہ و مراعات کی مد میں 32 لاکھ کی بجائے 11 لاکھ 90 ہزار ملیں گے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تنخواہ12لاکھ سے واپس 3 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا الائونس بھی 16 لاکھ سے7 لاکھ روپے کردیا گیا۔ ہائوس رینٹ بھی تین لاکھ کی بجائے ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کیلئے یوٹیلیٹی بل کی رقم بھی ایک لاکھ سے کم کرکے40 ہزارکردی گئی، ماہانہ 800لیٹر پٹرول، 2گاڑیوں، موبائل کا10ہزار روپے بل اوربزنس کلاس بھی ختم کردی گئی۔یڈووکیٹ جنرل پنجاب کی فائیو سٹار ہوٹل میں قیام،8 ہزارڈیلی الانس، گھر اور دفترکے ٹیلی فون کے بل کی سہولت بھی ختم کردی گئی۔