عمران خان کے خلاف پولیس میں 49 مقدمات درج ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

لاہور(کرائم  رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں نیب،ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس میں مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کیلئے بانی تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس امجد رفیق نے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم دے دیا،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرخ لودھی نے ریکارڈ پیش کیا، جس کے مطابق عمران خان کے خلاف پولیس میں 49 مقدمات درج ہوئے۔18 لاہور،13 راولپنڈی ،فیصل آباد 5 ،قصور میں 7 اور گوجرانوالہ میں 1 مقدمہ درج ہوا، اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں ایک انکوائری اور ڈی جی خان میں ایک مقدمہ درج ہے۔