سوئٹزرلینڈ میں جنگ بندی مذاکرات، 18 گھنٹے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

سوئٹزرلینڈ میں جنگ بندی مذاکرات، 18 گھنٹے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

سوئٹزرلینڈ میں جنگ بندی سے متعلق ہونے والے طویل اور سخت مذاکرات کے بعد ایران کا اعلیٰ سطحی وفد 18 گھنٹے کی سفارتی مشاورت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے X پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ میں کئی گھنٹوں پر محیط اعلیٰ سطحی مذاکرات اور مشاورت کے بعد ایران واپسی کا سفر شروع کیا۔رپورٹس کے مطابق مذاکرات کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی، جبکہ امریکی وفد کی قیادت امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے تھے۔مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسیرن کے قریب ہوئے، جہاں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے امکانات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک ابتدائی 60 روزہ روڈ میپ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جسے مستقبل میں حتمی معاہدے کی جانب پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کسی باضابطہ معاہدے کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔سفارتی ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اہم ضرور ہے لیکن خطے کی پیچیدہ صورتحال کے باعث اس پر عملدرآمد اور فریقین کا اعتماد ہی اصل چیلنج ہوگا۔