ایران کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے اپنے پیروں پر واپس نہ گئی تو 2000 جیسا تاریخی لمحہ دوبارہ دہرایا جا سکتا ہے، جب اسرائیلی افواج کو لبنان سے پسپائی اختیار کرنا پڑی تھی۔
ان کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب 2000 میں طویل قبضے اور مزاحمتی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان سے انخلا کیا تھا، جسے خطے میں ایک بڑی عسکری و سیاسی شکست کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔قانی کے مطابق موجودہ صورتحال بھی اسی سمت جا سکتی ہے اگر زمینی حقائق تبدیل نہ ہوئے اور اسرائیلی فوج نے انخلا کا فیصلہ نہ کیا۔واضح رہے کہ ہر سال 25 مئی کو لبریشن ڈے (لبنان) منایا جاتا ہے، جو اس دن کی یاد میں ہوتا ہے جب لبنان سے 22 سالہ اسرائیلی قبضے کے بعد افواج نے انخلا کیا تھا۔یہ دن لبنان میں مزاحمت کی کامیابی اور اسرائیلی انخلا کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے، جبکہ خطے میں اس حوالے سے بیانات اکثر سیاسی اور عسکری تناظر میں توجہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔