کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑے گا، کمانڈر قدس فورس

کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑے گا، کمانڈر قدس فورس

ایران کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی کا امریکا اور اسرائیل کو سخت پیغام، خطے میں مزاحمتی قوتیں مزید مضبوطقاآنی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہے اور دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانا ہوگا۔  
انہوں نے بیان میں کہا کہ خطے میں فعال اور منظم مزاحمتی قوتیں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، اور امریکا و اسرائیل کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے کہ انہوں نے یمن، باب المندب، اور بحیرہ احمر میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔  مزید کہا گیا کہ دشمن کو اس بار بھی ناکامی کا سامنا ہوگا اور مزاحمتی قوتیں ان کے عزائم کو ناکام بنا دیں گی۔  ادھر، امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے گرد ناکہ بندی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، اور امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو روکا یا قبضہ کیا جا سکتا ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے، جس کے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔