ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (WTC) 2027 کا فائنل مشہور میدان لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے بجائے اوول میں کرائے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈز کی پچ کے معیار سے متعلق حالیہ خدشات اور تنقید کے بعد میچ کے مقام میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر حالیہ ٹیسٹ میچ کے دوران پچ کو غیر معیاری قرار دیے جانے کے بعد بحث میں اضافہ ہوا ہے۔لارڈز نے 2025 میں کھیلے گئے WTC فائنل کی میزبانی کی تھی، جس میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ تاہم اس کے بعد ہونے والی پچ ریٹنگ اور کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
آئی سی سی پہلے ہی تصدیق کر چکا ہے کہ انگلینڈ 2031 تک ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے آئندہ تین فائنلز کی میزبانی کرے گا، اور یہ تمام میچز لندن میں ہی کھیلے جائیں گے۔ حتمی فیصلہ آئی سی سی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) مشترکہ طور پر کریں گے۔اگر فائنل اوول منتقل کیا جاتا ہے تو لارڈز کو آئندہ سیزن میں دیگر بین الاقوامی میچز کی میزبانی مل سکتی ہے، جن میں پاکستان کے خلاف ممکنہ ٹیسٹ میچ بھی زیر غور ہے۔