بھارتی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے پاکستان کی مدد درکار

بھارتی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے پاکستان کی مدد درکار

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تھا، لیکن اب بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کی مدد کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں کم ہوگئی ہیں۔ بھارت کو اس صورت حال میں پاکستان کی مدد درکار ہے تاکہ گرین شرٹس جنوبی افریقا کے خلاف اپنے باقی دونوں ٹیسٹ میچز جیت کر بھارت کے لیے فائنل تک رسائی ممکن بنا سکیں۔پاکستان کی کامیابی کے بعد بھارت کو اپنے آخری دو میچز میں آسٹریلیا کے خلاف کم از کم ایک فتح حاصل کرنا ہوگی تاکہ وہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔ اس کے علاوہ، اگر بھارت میلبرن اور سڈنی میں آسٹریلیا کو ہرا دیتا ہے تو وہ فائنل کھیلنے کا حقدار بن جائے گا۔