عظمیٰ عرف ناگن اور 4ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج، رفیق کی حالت تشویشناک
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقے میں بیوی کا ساتھیوں کیساتھ ملکر شوہر پر مبینہ تشدد، چھری کیساتھ مردانہ صفات سے محروم کرکے شدید زخمی کردیا۔مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پاکپتن کے رہائشی محمد رفیق کو مبینہ طور پر اس کی بیوی عظمیٰ بی بی عرف ناگن نے گاؤں شیریں بوتھنہ بلوایا جہاں موجود ملزموں نور احمد، محمد رمضان، زاہد اور شہناز بی بی نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار چھری سے اعضائے مخصوصہ کو کاٹ ڈالا۔ متاثرہ محمد رفیق کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،واقعہ کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے پر واضح ہونگے۔