قصور (خصوصی رپورٹ )چونیاں کیعلاقے میں ہمسایہ خاتون نے نوجوان کونوکری کا جھانسہ دیکر بایاں گردہ نکلو ا کر مبینہ طور پر60 لاکھ کا بیچ دیا، تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے خاتون اور اسکے دوبیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔نواحی گاؤں کوٹ گاماں کی فرزانہ ہمسائے صداقت کو نوکری کا جھانسہ دیکر اپنے دو بیٹوں عمر اور جمشید کے ساتھ ملکر اسلام آباد لے گئی جہاں نجی ہسپتال میں بیہوش کر کے گردہ نکال لیا گیا، واردات کے بعد جب صداقت کا زخم خراب ہوا تو ملزم اسے واپس گائوں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ صداقت نے اہلخانہ کو بتایا جس پر تحصیل ہسپتال چونیاں سے الٹراساؤنڈ کروانے پر اسکاگردہ غائب ہونے کی تصدیق ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے،ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔