برگن سٹوک آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں صحافیوں سے گفتگو

 برگن سٹوک( آن لائن )سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹوک آمد کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک غیر معمولی انداز اختیار کرتے ہوئے وہاں موجود صحافیوں سے جرمن زبان میں مختصر گفتگو کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے جرمن زبان میں بات چیت نے موجود صحافیوں اور سفارتی حلقوں کی توجہ حاصل کی۔ انہوں نے مختصر انداز میں میڈیا نمائندوں کی موجودگی اور کوریج پر اظہارِ تشکر کیا۔یہ موقع ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعظم مختلف اہم بین الاقوامی مصروفیات کے سلسلے میں دورے پر ہیں، اور ان کی سفارتی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔