دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے نواز شریف کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق بھی آگاہ کیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات ختم ہوگئی، وزیراعظم ملاقات کے بعد جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے۔ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے نواز شریف کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق بھی آگاہ کیا ملاقات میں شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔