کشمیر چوک اسلام آباد پر سمارٹ انڈر پاس جلد تعمیر کیا جائے گا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت کے اہم ترین ٹریفک پوائنٹ  کشمیر چوک پر ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کیلئے اسمارٹ انڈر پاس تعمیر کرنے کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے کی تیاری اور ٹینڈرنگ کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔حکام کے مطابق کشمیر چوک اسمارٹ انڈر پاس کا مقصد مری، بارہ کہو اور دیگر اطراف سے آنے والی ٹریفک کو شہر کے مرکزی علاقوں کی طرف سگنل فری راستہ فراہم کرنا ہے تاکہ رش کے اوقات میں ٹریفک جام کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔رپورٹس کے مطابق منصوبے کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے اور کنسلٹنٹس کی تقرری کا عمل جاری ہے