چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے تمام سیکشنز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے ابتک تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ متعلقہ افسران کی طرف سے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کی بیرل والز کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے،منصوبے میں شامل ریمپ ون کی دیواروں کا 60 فیصد کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے