چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت رواں ہفتے 24 سے 26 جون تک روس کا دورہ کریں گے

 سینٹ پیٹربرگ میں انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کریں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی قائمقام چیف جسٹس ہونگے
اسلام آباد ( آن لائن) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت رواں ہفتے 24 سے 26 جون تک روس کا دورہ کریں گے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت سینٹ پیٹربرگ میں انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کریں گے، چیف جسٹس آئینی عدالت کی عدم موجودگی میں جسٹس حسن اظہر رضوی قائمقام چیف جسٹس ہونگے، جسٹس حسن اظہر رضوی وفاقی آئینی عدالت کے سینئر ترین جج ہیں۔جسٹس امین الدین خان کا بطور چیف جسٹس آئینی عدالت یہ پہلا غیرملکی دورہ ہوگا۔