اسلام آباد،نئی دہلی (آئی این پی ) صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کے تاریخی مقامات اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے دئیے گئے ایک بیان نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ۔ صدر آصف زرداری کے اس بیان پر بھارتی حکومت شدید سیخ پا ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ پورا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب صدر آصف علی زرداری نے بھارت کے اندرونی حالات اور وہاں مسلمانوں کی صدیوں پرانی مساجد کو گرائے جانے کی خبروں پر اپنے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔