نئی دہلی(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کرانے کا دعوی بھارت کے شہریوں کو ہضم نہیں ہو رہا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی پرچم نذر آتش کردیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پر بھی بھارتی شہری سیخ پا ہو گئے، انتہا پسند ہندوں کی جانب سے امریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔انتہا پسند ہندوں نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچم کی بے حرمتی جاری رکھی اور احتجاج کے دوران انتہا پسند ہندوں نے امریکی پرچم کو پیروں میں روند ڈالا۔احتجاج کے دوران امریکی پرچم کو پیروں تلے روندتے ہوئے انتہا پسند ہندو نے انتہائی غلیظ الفاظ ادا کیے