تمام واسا ز کو مون سون میں فوری ردِعمل یقینی بنانیکی ہدایت

لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے اور نکاسی  آب کے مو ثر انتظامات یقینی بنانے کے لیے پنجاب واسا کا مرکزی کنٹرول روم مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہاو سنگ پنجاب نورالامین مینگل نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مون سون کے دوران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات ہر وقت مکمل رکھیں۔ترجمان محکمہ ہاو سنگ کے مطابق سیکرٹری ہاو?سنگ نے ہدایت کی کہ تمام واسا ایجنسیوں کی مشینری، آلات اور دیگر ضروری وسائل کو ہر وقت مکمل طور پر فعال اور آپریشنل رکھا جائے۔ انہوں نے تمام واسا حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور مون سون کے دوران فوری ردِعمل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔سیکرٹری ہاو?سنگ نورالامین مینگل نے پنجاب واسا کی مرکزی ہیلپ لائن 1334 کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری اربن فلڈنگ، بارشی پانی اور نکاسی  آب سے متعلق اپنی شکایات فوری طور پر ہیلپ لائن پر درج کرائیں۔