ایمیننس فیز 2:لائسنسیز کو انفراسٹرکچر یقینی بنانیکی ہدایت

 ٹی او آرز پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا:وزیر تعلیم 
لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سکول آف ایمیننس فیز 2 کے لائسینسز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیم کی سکول وزٹ رپورٹس کے تناظر میں بعض لائسنس ہولڈرز کی سرزنش کی اور سکول آف ایمیننس میں معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا واضح م ئوقف اپنایا۔ وزیر تعلیم نے تمام لائسنسیز کو وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق انفراسٹرکچر سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی او آرز پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکول آف ایمیننس کو حکومتی تعلیمی ویڑن کے عین مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ بنایا جائے اور سٹیک ہولڈرز کو بروقت ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں گی۔ وزیر تعلیم نے ایمیننس سکول مالکان کو بچوں کی حاضری چیکنگ کیلئے فیشل ریکیگنیشن کیمرے لگانے اور پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو مانیٹرنگ روم بنانے کی بھی ہدایت کی۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ ایمیننس سکول بیکن ہاوس اور ایل جی ایس جیسے ادارے ایفورڈ کرنے والوں کیلئے نہیں بنائے گئے۔ یہ پراجیکٹ غریب بچوں کیلئے ہے۔