مشرق وسطی کشیدگی، ملک کے مختلف ایئر پورٹس سے مزید 90 پروازیں منسوخ

لاہور(آئی این پی )مشرق وسطی جنگ کے باعث پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے مزید 90 پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا  ہے ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات، ایران، عراق اور قطر جانے اور وہاں سے آنے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔غیر یقینی صورتحال اور فضائی راستوں میں ممکنہ خطرات کے باعث کئی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر محدود کر دئیے ہیں۔