آسٹریلیا میں مینگوملٹی کلچرل میلے کا انعقاد، رمیش سنگھ اروڑہ کی شرکت

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اورمذہبی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے:صوبائی وزیر
برسبین، لاہور(آئی  این پی )آسٹریلیا کے شہربرسبین میں رنگا رنگ مینگو ملٹی کلچرل میلہ منعقد ہوا،جس میں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں اورسکھ برادری کے افراد سے ملاقاتیں کیں،جن میں باہمی روابط،ثقافتی تعاون اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سرداررمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے وژن کیم طابق اقلیتی مذہبی ورثے کے تحفظ،بحالی اورفروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،پاکستان دنیاکو یہ پیغام دینا چاہتا ہیکہ ملک میں اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اورمذہبی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔