ریگولیٹری ڈیوٹی 2029-30تک بتدریج مکمل طور پر ختم کردی جائے گی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی در آمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، کابینہ کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیونے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔جس کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل در آمد پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی لگے گی، یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سے عائد ڈیوٹی کے علاوہ ہوگی۔ یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گی جب کہ آئندہ سال 30 جون کے بعد یہ ڈیوٹی ہرسال 10 فیصد کم کی جائے گی اور یہ ڈیوٹی 30-2029 تک مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔