عدالتی اصلاحات کو فروغ دینے کیلئے نیشنل جوڈیشل ریفارم فریم ورک منظور

اسلام آباد(آئی این پی)قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے نیشنل جوڈیشل ریفارم فریم ورک کی منظوری دے دی۔ فریم ورک کا مقصد پاکستان میں شواہد پر مبنی عدالتی اصلاحات کو فروغ دینا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل جوڈیشل ریفارم فریم ورک کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی۔۔اعلامیے کے مطابق جوڈیشل ریفارمز فریم ورک کو ورلڈ جسٹس پراجیکٹ رول آف لا انڈیکس سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، انصاف تک رسائی، شفافیت اور پیش گوئی کی صلاحیت مزید مضبوط بنائی جائے گی، فریم ورک میں قابل پیمائش کارکردگی کے معیارات اور بین الاقوامی معیار شامل کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹس اصلاحاتی پیش رفت کا سہ ماہی جائزہ اور رپورٹنگ کا مثر نظام قائم کریں گی۔لا اینڈ جسٹس کمیشن سیکرٹریٹ رول آف لا اشاریوں کی نشاندہی اور توثیق کرے گا، رول آف لا اشاریے مرحلہ وار نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ میں شامل کیے جائیں گے، لا اینڈ جسٹس کمیشن سیکرٹریٹ این آئی ٹی بی کے تعاون سے خصوصی پلیٹ فارم تیار کرے گا۔ خصوصی پلیٹ فارم کے ذریعے اصلاحات سے متعلق باقاعدہ پیش رفت رپورٹس تیار کی جائیں گی۔پراجیکٹ رول آف لا انڈیکس میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، عدالتی اصلاحات شواہد، قابل پیمائش نتائج اور عالمی معیارات کی بنیاد پر کی جائیں گی،