قومی سائبر سکیورٹی فریم ورک میں اصلاحات کا آغاز ہوگیا

ملک گیر سائبر سکیورٹی جانچ کے کیلئے عالمی مشاورتی ادارے کی خدمات طلب کرلی گئیں
اسلام آباد (آئی این پی )وزارت آئی ٹی نے قومی سائبر سیکیورٹی فریم ورک میں اصلاحات کا آغاز کردیا اور اس سلسلے میں ملک گیر سائبر سیکیورٹی جانچ کے کیلئے عالمی مشاورتی ادارے کی خدمات طلب کرلی گئیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق تمام اہم اداروں کا سائبر سیکیورٹی خلا کا تجزیہ ہوگا، ملکی ڈیجیٹل ڈھانچے کا جامع جائزہ عالمی بینک کے ڈیجیٹل ترقی پروگرام کے تحت ہوگا۔دستاویز میں کہا گیا کہ پاکستان میں برقی خدمات کے لئے عالمی بینک 77.73 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، قومی سلامتی اور معاشی استحکام کیلئے  اہم شعبوں کا تکنیکی معائنہ کیا جائے گا۔سرکاری اور نجی اداروں میں سائبر خطرات اور کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے گی