لاہور: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز ٹو کے علاقے لالک جان چوک پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور حد سے زیادہ رفتار کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔