وندر کے قریب ایک شدید ٹریفک حادثے میں ایس ایچ او عبدالسلام مینگل ان کے بیٹے منظور مینگل اور گن مین جان جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او معمول کے گشت پر تھے کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس اور ایس ایچ او کی گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہوا۔جا ں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔