پارکنگ سٹینڈ ملازم پر تشدد، ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج سے گرفتار کیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) جیل روڈ لینڈ مارک پلازہ میں فائرنگ اور پارکنگ سٹینڈ والے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ ایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او ریس کورس کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ لینڈ مارک پلازہ میں اسلحہ کے زور پر دھمکیاں اور لڑائی جھگڑا کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ریس کورس پولیس نے سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کو CCTV فوٹیج میں اسلحہ کی نمائش اور جھگڑا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم طاہر خان اور جہانگیر خان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزموں کے قبضہ سے 1 رائفل اور 2 پستول بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ حکومتی احکامات کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی