آئی ایم ایف مذاکرات‘ پاکستان کی خزانے کا بوجھ کم کرنے کی یقین دہانی

عالمی ادارے کا ریونیو بڑھا نے پر زور‘ایف بی آر کاشارٹ فال پورا کرنے کا دعوی مسترد کردیا
 اسلام آباد (آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  نے پاکستان پر ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور دیا ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ میڈیارپور ٹ کے مطابق  فریقین کے درمیان موجودہ مالی سال کی کارکردگی اور اگلے مالی سال کے اہداف پر مشاورت ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت خزانے پر بوجھ کم کرنے پر بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام پر ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور دیا۔