گجرات (آن لائن)گجرات کے ضلع کَچھ میں سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ساتھی خاتون افسر کو قتل کر دیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی کا بھارت خواتین کے لیے جہنم بن چکا ہے، جہاں اسپتال ہو یا تھانہ، پبلک بس ہو یا کارپوریٹ دفتر، کہیں بھی خواتین محفوظ نہیں۔بھارت میں خواتین کے خلاف تشدد اور قتل کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، جب کہ مودی حکومت کی جانب سے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کا نعرہ محض دکھاوا بن کر رہ گیا ہے۔