نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں: ایرانی مشیر

تہران (آن لائن)ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی رپورٹس کے بعد حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ بالکل محفوظ ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزیکشیان کے صاحبزادے اور حکومتی مشیر یوسف پزیکشیان نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا ہے کہ جب مجھے مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبر ملی تو میں نے باخبر افراد سے رابطہ کیا، جنہوں نے تصدیق کی کہ خدا کا شکر ہے وہ بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔