حکومتِ پنجاب کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:وزیرریلوے کی مریم اورنگزیب سے ملاقات میں گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر)سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی‘صوبے کے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پاکستان ریلویز اور حکومتِ پنجاب کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا‘اس موقع پر حنیف عباسی نے کہاایم او یو کے تحت صوبے میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید خطوط پر ترقی کے اقدامات کیے جائیں گے‘لیول کراسنگز کی بہتری سے حادثات میں نمایاں کمی آئے گی‘ڈی ایم یوز سے پنجاب میں عوامی سفر مزید آسان اور تیز ہوگا‘حکومتِ پنجاب کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں