بجلی ڈیوٹی کی منسوخی یکطرفہ فیصلہ وفاق اور صوبے کے درمیان ٹکرا ئوکو جنم دے سکتا ہے علی امین گنڈا پور

پاور ڈویژن بجلی ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، خیبرپختونخوا  حکومت آئینی حدود میں رہ کر مذاکرات کیلئے  تیار ہے:وزیر توانائی اویس لغاری کو خط
پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبر  پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کی جانب سے بجلی ڈیوٹی کی منسوخی کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہاہے کہ   مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر بجلی ڈیوٹی کی منسوخی غیرقانونی ہے، پاور ڈویژن   فیصلے پر نظرثانی کرے ۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی جانب سے   بجلی ڈیوٹی سے متعلق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو خط  لکھ دیا گیا   ۔خط میں کہا گیا ہے کہ    بجلی ڈیوٹی ختم کرنے سے قبل صوبے سے مشاورت نہیں کی گئی، صوبے کو آئین کے تحت بجلی پر ٹیکس لگانے کا حق ہے‘  قانونی طورپر بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں ہی بجلی ڈیوٹی وصول کرنے کی مجاز ہیں، یہ کوئی عام ٹیکس نہیں جو متبادل طریقے سے وصول کیا جاسکے۔وزیراعلی کا کہنا تھا  پاور ڈویژن بجلی ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، خیبرپختونخوا آئینی حدود میں رہ کر مذاکرات کے لیے تیار ہے،  یک طرفہ فیصلہ وفاق اور صوبے کے درمیان ٹکرا کو جنم دے سکتا ہے۔