رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ضرورت ابھی نہیں، ضرورت احتجاج کے خطرے پر پڑے گی.
شیر افضل مروت نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر درست ہیں کہ حکومت کو فی الحال پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، ضرورت اس وقت محسوس ہوگی جب پی ٹی آئی احتجاجی سیاست کا مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے 8 فروری کے ممکنہ احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر زیادہ لوگ احتجاج میں شامل ہوئے تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہوگا، ورنہ پارٹی کو چھ ماہ کا دھچکا لگ سکتا ہے۔ شیر افضل نے مزید کہا کہ مذاکرات سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بحال ہوں اور ڈاکٹر و فیملی تک رسائی ممکن ہو۔