اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کی 20 دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کی 20 دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیر افضل مروت کی 20 دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

 عدالت نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اسلام آباد پولیس نے عدالت میں شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرائی، جس کے مطابق اسلام آباد میں شیر افضل مروت کے خلاف 15 مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت دی کہ وہ شیر افضل مروت کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کریں۔عدالت نے کہا کہ جب تک ریکارڈ کی فراہمی نہیں ہو جاتی، شیر افضل مروت کو پنجاب پولیس کی جانب سے بھی کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔